مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں مشتبہ شخص کے بس میں گھس کر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ جرمنی کے شمالی شہر لئیوبک میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں سے بھری بس میں داخل ہوکر اس میں موجود لوگوں کو پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔ عینی شاہدین میں سے ایک نے پولیس کو بیان دیا کہ چاقو تھامے شخص نے ادھیڑ عمر کی خاتون کو سب سے پہلے نشانہ بنایا، حملہ آور نے خاتون کے سینے میں چاقو مارا اور اس کے بعد دیگر مسافروں پر حملہ کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات میں بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے حملے میں بچ جانے والے دیگر مسافروں کا پتا لگا کران سے بھی معلومات جمع کی جائیں گی۔ پولیس کا کہنا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا سبب بننے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس میں دہشت گردی کے محرکات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ جرمنی داعش کے متعدد حملوں کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔
جرمنی میں مشتبہ شخص کے بس میں گھس کر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1882404
آپ کا تبصرہ